سندھ توڑ کر صوبہ چاہتے ہیں تو ہمیں بھی اپنا سندھ وطن واپس چاہیے: ایڈووکیٹ سہیل میمن
سکھر (ویب ڈیسک) ایڈووکیٹ سہیل میمن نے کہا ہے کہ دو تین سو لڑکے جعلی آئی ڈیز بنا کر نوکریوں سے لگے ہوئے ہیں اور سندھ کو توڑنے کا راگ مسلسل الاپ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ مذہبی لوگ، جو بڑوں کے تنخواہ دار ہیں، سب میدان میں اترے ہوئے ہیں، لیکن یہ سب سندھ سے باہر سے آئے ہوئے ہیں اور سندھ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں سندھ کو توڑ کر صوبہ چاہیے تو ہمیں بھی اپنا سندھ وطن واپس چاہیے۔
سہیل میمن نے مزید کہا کہ اگر جغرافیہ توڑنا ہے تو پھر ہزاروں سال پرانے سندھ وطن کا جغرافیہ ہی کیوں؟ 1971ء کے بعد والے 50 سالہ ملک کا جغرافیہ کیوں نہیں؟