اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

اسرائیلی فوج نے شامی مزاحمت کار حسن السعدی کو اس کی شادی کے دن شہید کر دیا

دنیا 29th Nov 2025 439 مناظر
اسرائیلی فوج نے شامی مزاحمت کار حسن السعدی کو اس کی شادی کے دن شہید کر دیا

شامی مزاحمت کار حسن السعدی اپنی شادی کے دن اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گئے، جبکہ حملے میں مقامی افراد بھی متاثر ہوئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

القدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق، حسن محمد عبدالرزاق السعدی، جو بیت جن کے رہائشی تھے، فجر کے وقت اسرائیلی فوج کی دراندازی کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ السعدی اپنی بستی کی دفاع کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ ان کی شہادت اس دن ہوئی جب ان کی شادی کی تقریبات متوقع تھیں، اور اہل خانہ کے مطابق یہ دن سوگ میں بدل گیا۔ حملے کے دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد شہری زخمی ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی کارروائیاں گزشتہ روز دمشق کے نواح میں بھی جاری رہیں، جہاں کم از کم 12 افراد شہید ہوئے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ