جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسه فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا، پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے

تازہ ترین 08th Sep 2024 169 مناظر
انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسه فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا،  پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے

پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور پتھراؤ سے ایس ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈی سی اسلام آباد نے تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے لیے این او سی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دے دیا جب کہ پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور پتھراؤ سے ایس ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈی سی اسلام آباد نے این او سی کی خلاف ورزی پر جاری نوٹیفکیشن میں انتظامیہ اور پولیس افسران کو کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ادھر اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس میں ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور پولیس پر پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ