بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

ٹرمپ کی تہران خالی کرنے کی وارننگ کے بعد بھارت کا بھی بڑا بیان سامنے آ گیا

تازہ ترین 17th Jun 2025 381 مناظر
ٹرمپ کی تہران خالی کرنے کی وارننگ کے بعد بھارت کا بھی بڑا بیان سامنے آ گیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر بھارت نے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تہران میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر شہر چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا بھی ایران کے تمام علاقوں میں مقیم اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ آج ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک پیغام جاری کرتے ہوئے تہران میں مقیم افراد کو فوری طور پر شہر خالی کرنے کی تنبیہ کی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ