ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

بخشاپور کے قریب باپ اور بہنوں کے سامنے نوجوان وکرم کمار اغوا

سندھ 03rd Nov 2024 407 مناظر
بخشاپور کے قریب باپ اور بہنوں کے سامنے نوجوان وکرم کمار اغوا

مسلح افراد باپ اور بہنوں کے سامنے نوجوان وکرم کمار کو اغوا کر کے فرار ہو گئے

بخشاپور کے قریب مسلح افراد نے ديوالی کی تقریب کے بعد واپس جانے والے صالح پٹ کے رهائشی خاندان کا راستہ روکا۔

مسلح افراد باپ اور بہنوں کے سامنے نوجوان وکرم کمار کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔

مسلح افراد نے بهنوں کی منتیں بهی نظرانداز کرديں۔ وکرم کمار کی بہنوں نکیتا کماری اور انمول نے روتے ہوئے کہا کہ 8 مسلح افراد نے انڈس ہائی وے پر سڑک بلاک کر دی۔

مسلح افراد نے بابا کو گاڑی سے باہر نکالنے کے لیے ہتھیار نکالے، ایک مسلح شخص نے دوسروں سے کہا کہ بچياں بهی هيں جو رو رهی هيں، انہیں جانے دو، بعد ازاں پیچھے بیٹھے بھائی وکرم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے اغوا کیا گيا۔

جب ہم نے کال کی تو پولیس نے آواز نہ آنے کا بہانہ کرکے ہمارا نمبر بلاک کردیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ