جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

لالي ووڊ کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے

شوبز 12th Mar 2026 388 مناظر
لالي ووڊ کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے
کراچی: ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے سینئر اداکار کی وفات کی تصدیق کی اور بتایا کہ عاصم بخاری گزشتہ رات کومے میں چلے گئے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق 76 سالہ اداکار طویل عرصے سے گردن اور دل کی بیماریوں میں مبتلا تھے اور پچھلے 15 دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ عاصم بخاری نے ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور انہیں ملک کے بہترین اداکاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی شخصیات نے عاصم بخاری کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ