جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

مزید ایک فیصد اضافے کے بعد ملک میں شرح سود 22 فیصد تک پہنچ گئی

تازہ ترین 26th Jun 2023 264 مناظر

یہ خطرات مالیاتی اور بیرونی سیکٹرز میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے ہیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود مزید ایک فیصد بڑھا دیا جس کے بعد ملک میں شرح سود 22 فیصد تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں شرح سود ایک فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج منعقد کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ اجلاس سے اب تک ملک میں مہنگائی میں اضافے کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے جس کی سدباب کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق یہ خطرات مالیاتی اور بیرونی سیکٹرز میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے ہیں جو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کی تکمیل کیلئے ضروری ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ