ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

شادی اردو بولنے والے خاندان میں ہوئی ہے، پنجابی میں صرف گالیاں دینا آتا ہے: زارا نور عباس

شوبز 27th Jun 2025 372 مناظر
شادی اردو بولنے والے خاندان میں ہوئی ہے، پنجابی میں صرف گالیاں دینا آتا ہے: زارا نور عباس
لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پنجابی زبان روانی سے بولنی نہیں آتی، صرف گالیاں دینا آتی ہیں۔ زارا نور عباس حال ہی میں ایک پنجابی پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ "میں پنجابی میں صرف گالیاں دے سکتی ہوں۔" پروگرام کی میزبانی ان کی والدہ اور سینئر اداکارہ اسما عباس کر رہی تھیں، جو روانی سے پنجابی بولتی نظر آئیں، جبکہ زارا کوئی بھی جملہ روانی سے نہ بول سکیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی شادی اردو بولنے والے خاندان میں ہوئی ہے، اس لیے پنجابی مناسب انداز میں نہیں بول پاتیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شادی سے پہلے بھی پنجابی بولنے میں مشکل ہوتی تھی یا شادی کے بعد روانی متاثر ہوئی؟ تو زارا نے جواب دیا: "شادی سے پہلے بھی پنجابی زبان ٹھیک سے نہیں بولتی تھی، مجھے صرف پنجابی میں گالیاں دینی آتی ہیں۔"
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ