جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی؛ ساگر کمار کے اہل خانہ اور ہندو کمیونٹی کے افراد پر مشتمل وفد کی نگراں وزیر داخلہ سندھ سے ملاقات

سندھ 12th Sep 2023 375 مناظر

اس موقعہ پر آئی جی سندھ رفعت مختار اور ایس ایس پی ساؤتھ عمران بھی موجود تھے۔

کراچی؛ کشمور سے اغوا ہونے والے ساگر کمار کے اہل خانہ اور ہندو کمیونٹی کے دیگر افراد پر مشتمل وفد کی نگراں وزیر داخلہ سندھ سے ان کے دفتر میں ملاقات اس موقعہ پر آئی جی سندھ رفعت مختار اور ایس ایس پی ساؤتھ عمران بھی موجود تھے۔ شیما کرمانی بھی اہل خانہ کے ہمراہ تھیں۔وزیر داخلہ کا کھنا تھا کھ مغوی ساگر کمار کو بہت جلد بازیاب کرا لیا جائیگا۔ مغوی کی بحفاظت بازیابی ہماری اولین ترجیح ہے۔آئی جی سندھ ذاتی طور پر اس معاملہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آئی جی سندھ کا کھنا تھا کھ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ دھرنہ اس مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ پولیس سے تعاون کریں۔ پولیس پر اعتماد رکھیں۔ پولیس خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ