جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

سرکاری سکول کلرک طلبہ کے امتحانی فیس کے مد میں جمع لاکھوں روپے مبينه طور پر آن لائن جوا میں ہار گئے

پاکستان 28th Oct 2024 438 مناظر
سرکاری سکول کلرک طلبہ کے امتحانی فیس کے مد میں جمع لاکھوں روپے مبينه طور پر آن لائن جوا میں ہار گئے

سکول کلرک کے پاس 25 لاکھ روپے پڑے تھے جو وه هارگيا

بلوچستان کے علائے ژوب کے ايک سرکاری سکول کلرک طلبہ کے امتحانی فیس کے مد میں جمع لاکھوں روپے مبينه طور پر آن لائن جوا میں ہار گئے ،

گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل وزیر خان کا کهنا تها که نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ کے امتحانی فیس کی مد میں 25 لاکھ روپے کلرک کے پاس پڑے تھے ، امتحانی فیس جمع کرانے کا بتانے پر کلرک نے آن لائن جو میں رقم ہارنے کا انکشاف کیا ،

بلوچستان بورڈ میں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر ہے ، بروقت فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کے داخلے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،

پولیس کا کهنا تها که اطلاع ملنے پر کلرک شہزاد جمال کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ،
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ