جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

نو مئی کے لیے اہداف عمران خان نے خود مقرر کیے تھے، مریم نواز

تازہ ترین 26th May 2023 76 مناظر

عمران خان نے جتھے بنائے ہوئے تھے اور انہیں گرفتاری کی صورت میں اہداف دیے گئے تھے

وہاڑی: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اُس کی بیٹی قدرت پر یقین رکھتے ہیں اور سیاسی انتقام پر کوئی یقین نہیں رکھتے، نو مئی کے اہداف عمران خان نے خود مقرر کیے تھے۔ وہاڑی میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، جس نے اپنی گرفتاری سے پہلے ایسے منصوبہ بنایا اور اہداف مقرر کیے جیسے غاروں میں بیٹھے دہشت گرد پلاننگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورکمانڈر لاہور آفس کے راستے میں حکومتی عمارات اور شاپنگ سینٹرز آتے ہیں مگر وہاں کسی نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی اور سیدھا کور کمانڈر ہاؤس پر جاکر حملے کیے کیونکہ سارے منصوبے اور اہداف کاغذ پر بنائے گئے تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جتھے بنائے ہوئے تھے اور انہیں گرفتاری کی صورت میں اہداف دیے گئے تھے، ساری چیزیں منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوئی، کوئٹہ سے جتھا نکل چھاؤنی گیا اور لاہور کے شرپسند جناح ہاؤس گئے، میانوالی والے شرپسند میانوالی کے ایئربیس کو کیوں نقصان پہنچایا۔ شرپسندوں نے اُس طیارے پر حملہ کیوں نہیں کیا جس کو عمران خان نے اپنی حکومت میں رکشے کی طرح استعمال کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ