ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

شوبز 19th Oct 2023 112 مناظر

اداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی جاں بحق ہو گیا

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب اداکارہ مالا بیچ روڈ سے گزر رہی تھیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
فائرنگ سے اداکارہ مالا محفوظ رہیں تاہم ان کا بھائی اور میک اپ آرٹسٹ زخمی ہوگئے،
دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اداکارہ کا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ