جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

بین الااقوامی شہرت یافتہ کراٹے کنگ نثار سمائلیر کی یو کے واپسی

سندھ 24th Jan 2024 51 مناظر

بین الااقوامی شہرت یافتہ کراٹے کنگ نثار سمائلیر کی یو کے واپسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الااقوامی شہرت یافتہ کراٹے کنگ نثار سمائلیر کی یو کے واپسی ائر پورٹ پر معروف بزنس مین بخاری گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے انھیں ائر پورٹ پر الوداع کہا اس موقع پر گلوکار امجد رانا، یوسف روشن، ایڈوکیٹ جاوید بخاری، میڈیا پرسن ایم نعیم، اور نثار سمائلیر کے اہل خانہ و عزیز و اقارب دوست احباب موجود تھے کراٹے کنگ نثارسمائلیر پاکستانی ہیں جو کہ عرصے دراز سے یو کے میں رہائش پذیر ہیں ان کی یو کے کی شہریت حاصل ہے ان کی گزشتہ ماہ پاکستان آمد ہوئی تھی ائر پورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار سمائلیر نے کہاکہ ان کی کراچی میں دوست احباب نے میری بھرپور مہمان نوازی کی اور آج میری یو کے روانگی کے موقع پر سید امتیاز الحق بخاری اپنے دوستوں کے ہمراہ مجھے الوداع کہنے کے لئے موجود ہیں ان کا بے حد مشکور ہوں امتیاز الحق بخاری، اسلم محمود دہلوی، اور دیگر دوست احباب کا خلوص پیار محبت،اپنائیت کبھی بھی بھول نہیں سکتا میری دعائیں ہمیشہ ان سب کے ساتھ رہینگی اس موقع پر موجود سید امتیاز الحق بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نثار سمائلیر پاکستان کا فخر ہیں کراٹے کی دنیا میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں متعدد مرتبہ ورلڈ چیمپئن شپ جیت چکے ہیں سو سے زائد گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں اور ان کی اہلیہ بھی کراٹے ماسٹر ہیں اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ان کی مہمان نوازی ہمارے لئے باعث افتخار ہے ایڈوکیٹ جاوید بخاری، گلوکار امجد رانا، یوسف روشن، ایم نعیم نے بھی کراٹے کنگ نثار سمائلیر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ