ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین 19th May 2023 77 مناظر

ملزم محمد عمر نے گیٹ توڑنے کے بعد اسے کباڑ میں فروخت کردیا تھا۔

پشاور : پولیس نے ریڈیو پاکستان کے مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ملزم محمد عمر نے گیٹ توڑنے کے بعد اسے کباڑ میں فروخت کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہشت نگری میں کباڑ کی دکان میں گیٹ 9 ہزار روپےمیں فروخت کیا تھا جسے پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد عمر کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ریڈیو پاکستان پر دھاوا بولنے والے دیگر ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ