نوجوان ووٹر کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے سوا کروڑ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے؛ الیاس میمن
نوجوان ووٹر کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے سوا کروڑ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے؛ الیاس میمن
کراچی( بزنس رپورٹر) طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے کہا ہے کہ نوجوان ووٹر کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے سوا کروڑ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے 8 فروری کے الیکشن میں ایماندار قیادت کا انتخاب کریں تاکہ موجودہ ناکارہ سٹم سے عوام کو نجات مل سکے اگر ساڑھے بارہ کروڑ عوام نے اپنے ووٹ کا درست استمال کیا تو پاکستان اور عوام خوشحالی کی جانب راغب ہونگے ورنہ کرپٹ سیاستدانوں نے اس ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے گزشتہ 75 سالوں میں ااتنی مہنگائی نہیں ہوئی تھی جتنی گزشتہ پندرہ ماہ میں کی گئی ہے معیشت تباہ برباد کردی گئی ہے عوام کو بجلی اور گیس کے بلوں نے زندہ درگور کردیا ہے اب وقت عوام کے ہاتھوں میں ہے ان کا ایک ایک ووٹ قیمتی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان ووٹرز کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے ساتھ بوگس ووٹ ڈالنے والوں پر بھی نظر رکھنی ہوگی تاکہ کرپٹ عناصر دھندلی کی زریعہ نتائج پر اثر انداز نہ ہو سکیں عوام سے پور روز اپیل کرتا ہوں کہ 8 فروری گھروں سے باہرنکلیں اوراپنے ووٹ کی پاور کا درست استمال کریں