ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

صدر الائنس مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن کی جانب سے ایم پی اے ڈاکٹر فوزیہ حمید کا شکریہ

سندھ 17th May 2026 308 مناظر
صدر الائنس مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن کی جانب سے ایم پی اے ڈاکٹر فوزیہ حمید کا شکریہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر الائنس مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن کے اہم رہنما فہیم نوری اور دیگر تاجر برادری کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی ممبر ڈاکٹر فوزیہ حمید کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر صدر الائنس کے رہنما فہیم نوری نے تاجروں کے ہمراہ ڈاکٹر فوزیہ حمید کی مخلصانہ کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث تاجر برادری شدید ترین مشکلات اور کاروباری بندش کا شکار تھی، جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبار متاثر ہو رہے تھے بلکہ لاکھوں خاندانوں کا روزگار بھی داؤ پر لگا ہوا تھا。 ایسے مشکل وقت میں ڈاکٹر فوزیہ حمید نے تاجروں کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی اور ذاتی دلچسپی لے کر لاک ڈاؤن کے اس سنگین مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ