اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

امریکی و اسرائیلی حملوں سے 270 ارب ڈالر نقصان، ایران کا خلیجی ممالک سے بھی ہرجانے کا مطالبہ

تازہ ترین 14th Apr 2026 510 مناظر
امریکی و اسرائیلی حملوں سے 270 ارب ڈالر نقصان، ایران کا خلیجی ممالک سے بھی ہرجانے کا مطالبہ
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں ملک کو تقریباً 270 ارب ڈالر کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ انفراسٹرکچر، معیشت اور دیگر شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ ایران کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے، جسے اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت میں بھی اٹھایا گیا۔ ہرجانے کا مطالبہ ایران کی جانب سے پیش کیے گئے 10 نکاتی شرائط میں شامل ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط لکھا ہے، جس میں جنگی نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں جن ممالک سے ہرجانہ طلب کیا گیا ہے ان میں قطر، سعودی عرب، بحرین اور کویت بھی شامل ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ