سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا سوچا تھا: سلمان خان
سلمان خان اکثر ہی اپنے بھتیجوں یا بھانجوں کے ساتھ وقت گزارتے نظر آتے ہیں
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ اپنے خود کے بچوں کی پیدائش سے متعلق سوچا تھا لیکن یہ منصوبہ پورا نہیں ہوسکا. سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی نئی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' عید الفطر پر ریلیز کی گئی جس کی تشہیری مہم تاحال جاری ہے اور اداکار اس حوالے سے کئی بھارتی شوز میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں. سلمان خان کا بچوں سے پیار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وہ اکثر ہی اپنے بھتیجوں یا بھانجوں کے ساتھ وقت گزارتے نظر آتے ہیں.