ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

آیت اللہ خامنہ ای نے شہادت کو رحمت سمجھتے ہوئے خوشی سے قبول کیا

دنیا 29th Apr 2026 427 مناظر
آیت اللہ خامنہ ای نے شہادت کو رحمت سمجھتے ہوئے خوشی سے قبول کیا
ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں تعینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای ہمیشہ شہادت کے منتظر رہے، ایران کے شہید رہنما شہادت کو اپنے لیے فخر سمجھتے تھے اور اگر آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات دیکھیں تو ان میں شہادت کا ذکر ضرور ملتا ہے۔ کاظم جلالی کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کسی بھی فرد کی جانب سے ایسا جذبہ محض کھوکھلے دعوے نہیں ہوتے، ممکن ہے کچھ لوگ شہادت کے دعوے کریں لیکن جب ایسا وقت آئے تو گھبرا جائیں، مگر آیت اللہ خامنہ ای نے اسے اپنے لیے رحمت سمجھا اور شہادت کو خوشی سے قبول کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ