پیر، 19 اکتوبر 2026
بریکنگ

پوری اسلامی دنیا ایران کی حمایت میں متحد ہے: سعودی ولی عہد

تازہ ترین 15th Jun 2025 404 مناظر
پوری اسلامی دنیا ایران کی حمایت میں متحد ہے: سعودی ولی عہد
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) — سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے ایرانی صدر پر زور دیا کہ تنازع کے حل کے لیے طاقت کا راستہ اختیار نہ کیا جائے بلکہ پرامن طریقے سے مسئلے کو سلجھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔ ان کے مطابق، اسرائیلی حکومت ایران کے ساتھ کشیدگی کو بڑھا کر امریکہ کو جنگ میں ملوث کرنا چاہتی ہے۔ محمد بن سلمان نے کہا، "آج پوری اسلامی دنیا ایران کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ایران ہوشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔" اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے، لیکن ایران سعودی عرب کے ساتھ مل کر خطے میں امن قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ