پیر، 19 اکتوبر 2026
بریکنگ

اسرائیلی اور بین الاقوامی لابیاں تحریک انصاف کے چیئرمین کی سرپرستی کر رہی ہیں: خواجہ آصف

تازہ ترین 03rd Sep 2023 333 مناظر

تحریک انصاف کے چیئرمین پاکستان دشمن قوتوں کے سہولت کار ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین پاکستان دشمن قوتوں کے سہولت کار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس شخص نے ملعون کا کیس لڑا، عمران خان نے اسے وکیل رکھا، کیا پی ٹی آئی چیئرمین جیفری رابرٹس کو فیس اپنی جیب سے ادا کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور بین الاقوامی لابیاں عمران خان کی سرپرستی کر رہی ہیں، 9 مئی کے واقعے کے پیچھے بھی یہی لابیاں ہیں اور یہی لابیاں تحریک انصاف کے چیئرمین کو عالمی عدالت انصاف میں وکیل دلوا رہی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ