ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

آئی جی سندھ کا پولیس یونیفارم میں غیر متعلقہ ویڈیوز بنانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سندھ 04th Sep 2024 463 مناظر
آئی جی سندھ  کا  پولیس  یونیفارم میں غیر متعلقہ ویڈیوز بنانے والے  اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

آئی جی سندھ کا پولیس یونیفارم میں غیر متعلقہ ویڈیوز بنانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی؛ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس قواعد و ضوابط اور معاشرتی اداب کو بالائے طاق رکھ کر ٹک ٹاک بنانے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کردیئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی،زونل ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز کراچی کو احکامات۔

آئی جی سندھ کا کهنا تها که بہیودہ،ذومعنی وائس اوور،پلے بیک سانگ اور بدلحاظی پر مشتمل ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنیوالے پولیس ٹک ٹاکرز کے خلاف فی الفور محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس قسم کی ویڈیوز بناکر محکمہ پولیس فورس کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی پولیس فورس میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔محکمہ پولیس ایک یونیفارم ڈسپلن فورس ہے پولیس وردی کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ