ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

ریاست کیخلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ٹھوس شواہد ہیں: وزیراعظم

تازہ ترین 08th Jun 2023 74 مناظر

گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ 9 مئی کو شرپسند جتھوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا اور ریاست کے خلاف سنگین اقدامات کی منصوبہ بندی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رجب طیب اردوان کے منصب سنبھالنے سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب ہوں گے، پاکستان ترکیے باہمی تجارتی حجم گہرے برادرانہ تعلقات کا آئینہ دار ہونا چاہیے، پاکستان ترکیےکےقربت پر مبنی تعلقات اعتماد کے رشتوں پر استوار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی کئی اہم چیلنجز درپیش رہے، گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ