اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

عمران گرفتاری نوٹس: کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم، وزرا کیخلاف بھی ہوگی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

تازہ ترین 09th May 2023 86 مناظر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اور چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ کس کیس میں گرفتاری عمل میں لائی گئی؟کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف بھی ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد نے نیب کے وارنٹ کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی۔ بیرسٹر علی گوہر نے بتایاکہ عمران خان کے سر پر راڈ مارا اور زخمی ٹانگ پر بھی مارا گیا۔ وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ نیب نے کتنے نوٹس دیے اور عمران خان نہیں آئے؟ نیب کیس کا اخبارسے پتا چلا کہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے، عمران خان کی ضمانت کی درخواست تیار کرلی تھی۔ عمران خان کے وکیل نے کہاکہ عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ