ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

وزیراعظم اور حنا ربانی کھر کی امریکا سے تعلقات پر اہم گفتگو کا ریکارڈ لیک

تازہ ترین 30th Apr 2023 242 مناظر

شہباز شریف اورحناربانی کھرکی امریکا سے تعلقات پر گفتگو سامنے آئی ہے

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور ایک معاون کی خارجہ پالیسی امور پر اہم گفتگو کا ریکارڈ لیک ہوگیا, "ڈسکورڈ لیکس" دستاویزات میں وزیراعظم شہباز شریف اورحناربانی کھرکی امریکا سے تعلقات پر گفتگو سامنے آئی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو روس یوکرین تنازع پر یو این ووٹنگ سے متعلق ہے، ایک معاون نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ قرار داد کی حمایت سے پاکستان کے روس سے تجارت اور توانائی کے سمجھوتے خطرے میں پڑ سکتے ہیں اور قرارداد کی حمایت پاکستان کی پوزیشن میں تبدیلی کا تاثر دے گی. لیک دستاویزات کے مطابق حنا ربانی کھر نےکہا کہ پاکستان کو مغرب کو خوش کرنے سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان کی امریکا سے اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم رکھنے کی خواہش چین سے اصل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کےمکمل فوائد کوقربان دےگی.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ