جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

محرم الحرام کے لیے سندھ حکومت کا سیکیورٹی پلان جاری

سندھ 26th Jun 2025 400 مناظر
محرم الحرام کے لیے سندھ حکومت کا سیکیورٹی پلان جاری
کراچی؛ سندھ حکومت نے محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کردیا، ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید کا کهنا تها که اشتعال انگیز آڈیو، ویڈیو اور دیگر مواد کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہو گی، پولیس، رینجرز اور انتظامی افسران کے کنٹرول روم فعال کیے جائیں گے، ضلعی، تحصیل اور یونین کونسلز کی سطح پر امن کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں، بجلی، پانی، اسٹریٹ لائٹس اور صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، جلوسوں اور مجالس کے داخلی راستوں پر شرکا کی جامہ تلاشی لازمی ہو گی، سمعتا افضال سید کا کهنا تها که بغیر اجازت جلوس نکالنے یا روٹ میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہو گی، حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کے ساتھ اضافی دستے تعینات کیے جائیں گے، تمام جلوسوں کے لیے تین سطحی سیکیورٹی انتظامات لازمی قرار دیے گئے ہیں، ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید کا کهنا تها که سیکیورٹی اداروں کو موبائل پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور کورنگ آپریشنز کی ہدایت دی گئی ہے، جلوسوں کے راستے فوری طور پر کلیئر کروانے کا حکم دیا گیا ہے، جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں اور سگنل جیمرز کی تنصیب کی جا رہی ہے، یکم تا سات محرم تک پولیس اور رینجرز کے مشترکہ فلیگ مارچ کیے جائیں گے، تمام اسپتال ہائی الرٹ پر ہوں گے، جبکہ ایمبولینسیں اور فائر ٹینڈرز دستیاب رکھے جائیں گے،
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ