جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

چیئرمین واپڈا سے پاکستان میں ورلڈ بنک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

تازہ ترین 08th Sep 2025 408 مناظر
چیئرمین واپڈا سے پاکستان میں ورلڈ بنک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کے مالی امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان میں ورلڈ بنک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما ایمگبازار (Ms. Bolormaa Amgabbazar) نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی اور داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے مالی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ورلڈ بنک داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے زیر تعمیر پہلے مرحلہ کیلئے 1517 ملین ڈالر اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کیلئے 390 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ورلڈ بنک واپڈا کے آئی اے آر سی (Institutional Assessment and Reforms Consultancy Services) کیلئے بھی فنڈز فراہم کررہا ہے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین واپڈا نے ورلڈ بنک کی مالی معاونت کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ورلڈ بنک پاکستان میں پن بجلی کے وسائل کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔ پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کیلئے داسوہائیڈروپاور پراجیکٹ اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے ملک میں کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، جو ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے نہایت ضروری ہے۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ آئی اے آر سی سے واپڈا کی ادارہ جاتی صلاحیت اور کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ