پیر، 12 اکتوبر 2026
بریکنگ

سپنا غزل اپنے کیریئر کے بہترین دور میں، بطور پروڈیوسر پہلا کامیڈی پلے 26 ستمبر کو پیش کریں گی

شوبز 25th Sep 2026 123 مناظر
سپنا غزل اپنے کیریئر کے بہترین دور میں، بطور پروڈیوسر پہلا کامیڈی پلے 26 ستمبر کو پیش کریں گی
کراچی (وسیم قریشی) کراچی تھیٹر کی معروف اداکارہ سپنا غزل ان دنوں اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہی ہیں بطور پروڈیوسر ان کا پہلا شاندار کامیڈی تھیٹر پلے "If You Don't Mind اگر تم برا نہ مانو" کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جو 26 ستمبر کو AC ہال 2، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گا اس کھیل کی نمایاں کاسٹ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار سلیم آفریدی (فہم السلام علیکم لالو کھیت ایف ایم ڈبلیو 11) ایک انتہائی اہم اور پاورفل کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سپنا غزل خود بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی دیگر کاسٹ میں عاشی نظامی، یوسف خان اور شمائل بھی نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے مذکورہ کامیڈی ڈرامے کو معروف رائٹر بابر جمال نے تحریر کیا ہے ڈرامے میں مزاح کے ساتھ ساتھ آج کے معاشرتی مسائل کو انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہےذرائع کے مطابق سپنا غزل نے اس ڈرامے کی پروڈکشن پر خصوصی توجہ دی ہے اور تمام فنکار روزانہ کی بنیاد پر ریہرسلز میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اسٹیج، لائٹنگ اور میوزک کے حوالے سے بھی جدید تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ شائقین کو ایک معیاری تفریح فراہم کی جاسکے تھیٹر حلقوں میں اس کھیل کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ سپنا غزل کا بطور پروڈیوسر یہ پہلا قدم کراچی تھیٹر کی رونقوں کو مزید اضافہ کرے گا
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ