جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

اسلام آباد میں شادی کا گھر قبرستان بن گیا، سلنڈر دھماکے سے دلہا دلہن سمیت 8 جاں بحق

پاکستان 11th Jan 2026 487 مناظر
اسلام آباد میں شادی کا گھر قبرستان بن گیا، سلنڈر دھماکے سے دلہا دلہن سمیت 8 جاں بحق

آبپارہ میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے عمارت زمین بوس ہوگئی، کئی خاندان اجڑ گئے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی-سیون ٹو آبپارہ میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر کے زور دار دھماکے سے گھر منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں دلہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا بارات کی آمد کے بعد ہوا، ملبے تلے دب کر متعدد افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ دھماکے سے قریبی مکانات بھی متاثر ہوئے۔ ریسکیو کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ