اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق کر دی

تازہ ترین 23rd Feb 2024 180 مناظر

عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق کر دی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کی تصدیق کردی۔ اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے، خط آج گیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملے تو قرضہ کون واپس کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہیں ہوگی قرضہ بڑھے گا۔ پی ٹی آئی کے بانی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے، نواز شریف کے انتخاب کے لیے ادارے تباہ کیے گئے، عدالتیں، نیب سب کچھ اس لیے تباہ کیا گیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کیا جا سکے، میں نواز شریف کے لیے صفر ہوں، یہ کیا گیا۔ پھر انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کے سابق کمشنر کے انکشافات سامنے آئے، بعد میں ان پر تشدد کیا گیا، اب ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ