اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

عید کی چھٹیوں کے بعد ایک اور عام تعطیل کا اعلان

سندھ 24th Mar 2025 378 مناظر
عید کی چھٹیوں کے بعد ایک اور عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: عید کی تعطیلات کے بعد ایک اور عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، 4 اپریل کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی یاد میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یہ اعلان عید الفطر کی تعطیلات کے فوراً بعد سامنے آیا ہے، جو صوبے میں 2 اپریل کو ختم ہونے والی ہیں۔ یاد رہے مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو بھٹو کو ملک کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا تھا۔ یہ ایوارڈ ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا، جہاں بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو نے ان کی جانب سے وصول کیا تھا۔ خیال رہے 1973 سے 1977 تک پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے ذوالفقار علی بھٹو کو ایک متنازعہ مقدمے کے بعد 4 اپریل 1979 کو پھانسی دے دی گئی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ