ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

ایس پی ایس سی میں میرٹ کی پامالی کے خلاف احتجاج 51ویں روز بھی جاری، طلبہ نے مرن بھوک ہڑتال شروع کردی

سندھ 13th Sep 2026 97 مناظر
ایس پی ایس سی میں میرٹ کی پامالی کے خلاف احتجاج 51ویں روز بھی جاری، طلبہ نے مرن بھوک ہڑتال شروع کردی
حیدرآباد (ویب ڈیسک) سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) میں میرٹ کی پامالی کے خلاف سندھ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی جانب سے قائم احتجاجی کیمپ 51ویں روز بھی جاری رہا، جبکہ نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما الطاف لنڈجو اور طالب علم عمران بلوچ نے مرن بھوک ہڑتال شروع کردی۔ سندھ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں زبیع اللہ مستوئی، وجاہت ہنگورجو، حسین بخش چانڈیو، سکندر چانڈیو، فخرالزمان کوہارو، احسن جاگیرانی اور ایاز رستمانی کی قیادت میں کیمپ جاری رکھا گیا۔ دوسری جانب سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر روشن علی برڑو کی قیادت میں وفد بھی بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچا۔ ایس یو پی کے وفد نے بھوک ہڑتال کرنے والے طلبہ کو پھولوں کے ہار پہنائے، ان کی جدوجہد سے اظہارِ یکجہتی کیا اور میرٹ کی بحالی اور انصاف کے لیے ان کے حوصلوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ