فحش فلموں کی اداکارہ لاہور کے رنگ میں رنگ گئی

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوری میں وہ لاہور کی گلیوں میں چہل قدمی کرتی نظر آئیں

فحش فلموں کی اداکارہ لاہور کے رنگ میں رنگ گئی

ایک مشہور کہاوت ہے کہ ’’جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا نہیں ہوا‘‘۔ کائی اساکرا کو ایڈلٹ انڈسٹری میں "لل بلیک" کے نام سے جانا جاتا ہے، انہیں حال ہی میں لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں سیاہ برقعہ اور مکمل حجاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوری میں وہ لاہور کی گلیوں میں چہل قدمی کرتی نظر آئیں اور شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔ لاہور کے دورے کے دوران اداکارہ نے بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ، وزیر خان مسجد بھی دیکھی اور اس لمحے کو کیمرے میں قید کیا۔ ایک اور کہانی میں اس نے لوکیشن لاہور لکھا اور ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لاہور کی سردی میں کچھ بکریوں کے ساتھ سردی کی ہوا کا مزہ لے رہی ہیں۔ کائی اسکرا کی لاہور یاترا کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا تاہم نیٹیزنز نے ان کے سفر کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے مشرق کی اقدار پر قائم رہتے ہوئے خود کو اس رنگ میں رنگ لیا ہے۔ یاد رہے کہ کائی آساکورا ایک جاپانی فحش اداکارہ ہیں، سوشل میڈیا پر اثر انداز ہیں، ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 20 لاکھ ہے۔