پیر، 05 اکتوبر 2026
بریکنگ

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ برطانیہ

کھیل 05th May 2024 455 مناظر

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ برطانیہ

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی۔ پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچیز کھیلے گی ۔ اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کے پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔ ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ