غزہ: الشفا اسپتال کے احاطے میں 179 شہید فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

غزہ: الشفا اسپتال کے احاطے میں 179 شہید فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

غزہ: الشفا اسپتال کے احاطے میں 179 شہید فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

غزہ (ویب ڈیسک) 179 شہید فلسطینیوں کو غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کے احاطے میں اجتماعی قبر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
غزہ میں الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں موجود 179 لاشوں کو اسپتال کے احاطے میں اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الشفاء اسپتال کئی دنوں سے اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے اور اندر موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے جنریٹرز کو ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے وہ مریضوں کا علاج کرنے سے قاصر ہیں۔