پیر، 02 نومبر 2026
بریکنگ

بائنانس نے چوری شدہ رقم کے 90 فیصد نقصان کا ازالہ کر دیا، حملے میں کون ملوث نکلا؟

دنیا 01st Nov 2026 21 مناظر
بائنانس نے چوری شدہ رقم کے 90 فیصد نقصان کا ازالہ کر دیا، حملے میں کون ملوث نکلا؟
کراچی (ویب ڈیسک) کرپٹو کرنسی کی لین دین کرنے والی کمپنی بائنانس (Binance) نے سائبر حملے کے دوران چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی باضابطہ طور پر واپسی کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائنانس پر سائبر حملے کے نتیجے میں چوری ہونے والے مجموعی طور پر 6 ارب 30 کروڑ ڈالر میں سے 6 ارب ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے واپس حاصل کر لیے گئے ہیں، جو مجموعی رقم کا 90 فیصد بنتے ہیں۔ بائنانس نے صارفین کو مالی نقصان سے بچانے کے لیے اپنے محفوظ ذخائر، مستقبل کی تجارت کے لیے قائم انشورنس فنڈ اور کمپنی کے خزانے سے رقم استعمال کرتے ہوئے چوری ہونے والی ڈیجیٹل کرنسی دوبارہ خریدی۔ دوسری جانب امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی کمپنی بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے چوری کرنے میں شمالی کوریا ملوث ہے۔ واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو بائنانس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں تقریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ