اتوار، 01 نومبر 2026
بریکنگ

ایل پی جی کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کا امکان، 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

تازہ ترین 01st Nov 2026 4 مناظر
ایل پی جی کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کا امکان، 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
کراچی (ویب ڈیسک) مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی تجارتی تنظیموں نے 16 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایل پی جی مارکیٹس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین علی حیدر نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 نومبر سے ایل پی جی کی فروخت بند کر دی جائے گی۔ علی حیدر کے مطابق حکومت کے نئے قیمتوں کے طریقہ کار کے خلاف تمام تجارتی تنظیموں کے ہنگامی اجلاس میں ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے نئے طریقہ کار کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ