امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے شہر کے تمام اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے اور بی آر ٹی منصوبے کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔
اداکارہ و میزبان حریم فاروق نے بتایا ہے کہ ترکیہ کے ایک دورے کے دوران سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ان کے لیے خود ناشتہ تیار کیا، جو ان کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ تھا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی افغان افراد کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی فیصلوں پر عملدرآمد ضروری ہے اور ملک بھر میں افغان مہاجرین کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔
گلشنِ اقبال، نیپا چورنگی پر گزشتہ رات پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مین ہول میں گر کر ڈوبنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد نکال لی گئی۔ واقعے نے انتظامیہ کی عدم موجودگی اور غفلت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔