اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے نفاذ کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا، جس کا مقصد عدلیہ کو ڈیجیٹل، شفاف اور عوام دوست بنانا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولینڈ نے پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا، جو دونوں ممالک کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دفاع، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔