اگر ایران نے امریکہ پر حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

اگر ایران نے امریکہ پر حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) — سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو امریکہ غیر معمولی طاقت سے جواب دے گا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کارروائیوں میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ٹرمپ نے کہا، "اگر ایران نے امریکہ پر حملہ کرنے کی غلطی کی، تو ہماری افواج ایسا ردعمل دیں گی جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔" انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے بآسانی ختم کر سکتا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتہ کرایا جا سکتا ہے۔