تہران (ویب ڈیسک): اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ہزاروں افراد ایرانی شہروں مشہد اور قم میں مقدس مقامات پر جمع ہو گئے، جبکہ قم کی جمکران مسجد پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا، جو انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرانی عوام صیہونی حکومت کے خلاف سخت انتقام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو میزائل حملے میں نشانہ بنانے کے بعد بھی ایران نے انتقام کی علامت کے طور پر جمکران مسجد پر سرخ پرچم لہرایا تھا۔
0 تبصرے