ملاقات کیلئے آئی ہوئی مراٹھی اداکارہ کو کرینہ نے مکمل طور پر نظر انداز کردیا
مراٹھی فلمساز مہیش تلیکر نے بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کے ساتھ کا م کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے انہیں بدمزاج اور بد تہذیب قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مہیش تلیکر نے بتایا کہ’ 8 سال قبل ہم باہرملک سے واپسی پر ائیرپورٹ پر انتظار کر رہے تھے،اس وقت مراٹھی پروگرام کی ایک اداکارہ بالخصوص کرینہ سے ملاقات کیلئے وہاں آئی ہوئی تھیں لیکن کرینہ نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کردیا جس سے وہ اداکارہ پریشان ہوگئیں‘۔
مہیش تلیکر کی پوسٹ کے مطابق اداکارہ اس وقت مراٹھی پروگرام کا حصہ تھیں جبکہ اداکارہ نے کی ایک فلم میں ان کا کردار بھی ادا کیا تھا لیکن اداکارہ نے اس کے باوجود انہیں عزت نہیں دی۔
0 تبصرے