کوہٹہ: نواز شریف سے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ہوئی ملاقات میں فوری فوری طور پر بلوچستان کے دورے کا وعدہ نہیں کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی ڈویلپمنٹ شروع ہوئی تو نواز شریف بلوچستان کا دورہ کرینگے۔ نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لینے کے بعد بلوچستان کے لیے کوئی قدم اٹھائیں گے اور اس ضمن میں اختر مینگل سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرینگے۔ملاقات میں نواز شریف نے وعدہ کیا کہ وہ اختر مینگل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کرینگے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مالک بلوچ نے ملاقات میں ماہرنگ بلوچ کے حوالے سے بھی بات رکھی۔ تاہم نواز شریف نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے جو کچھ ہو سکا کروں گا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کوئی ڈیمانڈ نہیں رکھی۔
0 تبصرے