پری نیتی اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تاریخ پهر تبديل

پری نیتی چوپڑا کی راگھو چڈھا سے جلد شادی ہونے کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھی

پری نیتی اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تاریخ پهر تبديل

بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا کی منگنی کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی راگھو چڈھا سے جلد شادی ہونے کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھی تاہم کچھ روز قبل دونوں کی منگنی کی تاریخ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 10 اپریل کو پری نیتی اور راگھو چڈھا کی منگنی ہونے کا امکان ہے، تاہم یہ دعویٰ صرف افواہ ہی ثابت ہوا۔ تاہم اب ایک بار پھر بھارتی میڈیا پری نیتی اور راگھو چڈھا کی منگنی کے حوالے سے دعویٰ کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 مئی کو پری نیتی اور راگھو نئی دہلی میں ایک نجی تقریب میں منگنی کرکے اپنے رشتے کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ راگھو چڈھا اور پری نیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں، دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی، اب سب کو ان دونوں کے رشتے کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔