کراچی میں شهيد صحافی تشکيل حيدر سنديلو کي ياد ۾ تعزيتي اجلاس، قاتل کی گرفتاری کا مطالبه

کراچی میں شهيد صحافی تشکيل حيدر سنديلو کي ياد ۾ تعزيتي اجلاس، قاتل کی گرفتاری کا مطالبه

کراچی؛ سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی (SNS) اور عوامی فورم کے اراکین نے تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق تشکیل سندیلو کے لئے انصاف اور منصفانہ ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں اور صحافی تنظیموں کو مقتول صحافی کے اہل خانہ کے مدد کے لئے آگے آنا چاہیے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کراچی میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مقتول صحافی کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے میں جو کردار ادا کرسکیں کریں گے۔ سندھی میڈیا آ¶ٹ لیٹس میں 25 سال سے زائد عرصے تک کام کرنے والے سینئر صحافی، تشکیل سندیلو، 28 فروری 2025 کو شاہراہ فیصل پر ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔ پہلی ایف آئی آر پیر کو ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن میں نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف درج کی گئی۔ محدود تنخواہ کی وجہ سے، تشکیل نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے جدوجہد کی اور ان ڈرائیو سروس کے ساتھ پارٹ ٹائم ملازمت اختیار کر لی۔ تشکیل، مسافر ثاقب امتیاز کے ساتھ اس وقت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب ان کی موٹر سائیکل کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ لاشوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جسے بعد میں لواحقین نے وصول کیا۔صحافیوں، دوستوں اور لواحقین نے تشکیل کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ حکومت اور صحافی اداروں سے اہل خانہ کی کفالت کی اپیل کی۔ تشکیل کے پسماندگان میں بیوی اور تین بچے ہیں۔