کراچی: ٹرمپ کے بیان سے ثابت ہوا جادو ٹونا نہیں چلا، گورنر سندھ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور اس سے ثابت ہو گیا کہ بہت سے لوگوں کا جادو ٹونا نہیں چلا۔کامران ٹیسوری نے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی سی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے اور صدر ٹرمپ نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق گفتگو دشمن ممالک کے منہ پر طمانچہ ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ دشمن ممالک اور خوارج افواج پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، تاہم پاکستانی عوام بشمول نوجوان، بزرگ اور بچے، ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
0 تبصرے