فوڈ ا تھارٹی کی کارروائی، حفظان صحت کی خلاف ورزی پر 18 مالکان کو جرمانے

فوڈ ا تھارٹی کی کارروائی، حفظان صحت کی خلاف ورزی پر 18 مالکان کو جرمانے

کوئٹہ؛ بلوچستان فوڈ ا تھارٹی نے حفظان صحت کی خلاف ورزی پر 18 مالکان پر جرمانے عائد جبکہ 9مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کردئیے ۔جمعرات کے روز بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے مشین روڈ، خدائیداد چوک، مغربی بائی پاس، ہزار گنجی اور سونا خان چوک پر 6 دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔جرمانہ کردہ ملک شاپس سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے دودھ، دہی میں پانی و سکمڈ ملک پاوڈر مکس کرنے پر 6 دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔اسی طرح مغربی بائی پاس کے گردونواح میں قائم اشیا خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کی گئی اورجرمانہ کردہ ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کچن کے احاطے میں گندگی، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج پر ایکشن جبکہ نان شاپس کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، آٹے پیڑے کا مقررہ وزن سے کم وزن ہونے پر ایکشن مزید برآں جنرل اسٹور سے ایکسپائرڈ اسنیکس، پابندی عائد چائنیز نمک اور ممنوعہ اشیا جیایم، ادب برآمد ہوئیں۔اسی طرح لائسنس کے بغیر اشیا خوردونوش کا کاروبار کرنے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر نواں کلی مندوخیل اسٹریٹ میں بی ایف اے حکام کی متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی گئی ۔2 جنرل اسٹورز اور 2 میٹ شاپس سمیت مختلف وجوہات پر مراکز مالکان جرمانہ جبکہ 6 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجرا کردیاگیا۔جرمانہ کردہ 2 جنرل اسٹورز سے زائد المیعاد بسکٹ، پابندی عائد چائنیز نمک اور ممنوعہ اشیا گٹکا برآمد ہوئیں جبکہ میٹ شاپس کے خلاف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے اور آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار کے استعمال پر ایکشن اور متعدد مراکز کے خلاف لائسنس کی عدم دستیابی پر ایکشن علاوہ ازیں 6 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔