ذرائع مطابق، شیرین جوکيو سے مبینہ طور پر شادی کرنے والے آصف جوکيو کی پہلی بیوی، وسندی جوکيو، سیشن کورٹ ٹھٹھہ پہنچ گئی۔
وسندی جوکيو نے سیشن کورٹ اور فیملی کورٹ میں تحفظ اور نکاح ختم کرنے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
وسندی جوکيو کی جانب سے عدالت اور میڈیا کو آصف جوکيو اور شیرین جوکيو کی مبینہ وڈیوز بھی فراہم کی گئیں۔
وسندی جوکيو کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر آصف جوکيو نے آٹھ ماہ قبل شیرین جوکيو سے شادی کی تھی، کچھ عرصہ ساتھ بھی رہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ آصف جوکيو اب بے جا تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب آصف جوکيو نے عدالت میں شیرین جوکيو سے شادی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
عدالت نے آصف جوکيو کو حکم دیا کہ وہ اپنی پہلی بیوی وسندی جوکيو کو ہراساں نہ کرے۔
وسندی جوکيو نے فیملی کورٹ میں خلع اور شوہر سے ماہانہ خرچے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے، جس کی سماعت 3 نومبر کو ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسندی جوکيو نے کہا کہ "شیرین جوکيو نے میرے شوہر سے شادی کی ہے، میں خود اس کی گواہ ہوں۔
مجھے اور میری چار ماہ کی بچی کو دھمکیاں دی گئیں، خاموش رہنے پر مجبور کیا گیا۔
مجھ پر تشدد کیا گیا، جان سے مارنے اور بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد میں اپنے رشتے داروں کے پاس پناہ لینے پر مجبور ہوگئی۔
0 تبصرے