پی ٹی آئی سے مذاکرات کا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہو گا: وزیراعظم

تین رکنی بینچ کا فیصلہ نہیں، چار تین کا فیصلہ مانتے ہیں

پی ٹی آئی سے مذاکرات کا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہو گا: وزیراعظم

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ایک بار پھر اعتماد کرنے پر پورے ایوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تین رکنی بینچ کا فیصلہ نہیں، چار تین کا فیصلہ مانتے ہیں، آج قانون کے بارے میں کہ دیا ہے کہ وہ قانون جامد رہے گا، یہ سینہ زوری ہے پارلیمان کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا جا رہا ہے، پارلیمان کے اختیار کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی، پارلیمان کی قرارداد کے ساتھ کھڑے ہیں، میں اس پارلیمان کا حصہ ہوں اور آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، اگر مجھے گھر بھجواتے ہیں تو ہزار بار جانے کو تیار ہوں، انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا کہا گیا، ہمارے پاس تو سوٹی بھی نہیں، ہم تو بات چیت کرتے ہیں، تحریک انصاف کو مشورہ کر کے مذاکرات کی دعوت دی، ہمارے اتحاد میں ایسی جماعتیں ہیں جو جائز سخت مؤقف رکھتے ہیں ان کو قائل کیا۔