یش چوپڑا کی اہلیہ 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

دکھی دل سے ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ پامیلا چوپڑا آج صبح 74 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں'،

یش چوپڑا کی اہلیہ 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

بالی وڈ ہدایتکار اور پروڈیوسر یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش چوپڑا کی بیوی پامیلا کا انتقال جمعرات کو ممبئی میں ہوا جس کی اطلاع اہل خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دی گئی، یش راج فلمز کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 'دکھی دل سے ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ پامیلا چوپڑا آج صبح 74 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں'،